نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سازش کے ذریعے ختم ہوا۔شیخِ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی ماحول ٹھیک ہے جمعے تک سارے معاملات طے پاجائیں گے، شیخ رشید
ملکی ماحول ٹھیک ہے جمعے تک سارے معاملات طے پاجائیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا دورہ سازش کے ذریعے ختم ہوا، جس نے بھی یہ سازش کی ہے، اس کا نام نہیں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ ٹیم کے سیکیورٹی انچارج نے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا جبکہ مسلح افواج سیکیورٹی پر موجود تھیں۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ ٹیم کو بغیر تماشائیوں کے میچ کھیلنے کا مشورہ دیا، تاہم انہوں نے یہ مشورہ تسلیم نہیں کیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سازش کے ذریعے ختم ہوا، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم میں بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نیوزین لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ٹیم اگر کھیل کے بعد باہر نکلی تو ان پر حملہ ہوسکتا ہے جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کو خطرہ نہیں تھا۔ ان کے اداروں کے پاس ذمہ دار شواہد بھی نہیں تھے۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ والوں کو منانے کی کوشش کی، دستانے پہنے ہوئے ہاتھ ہمیں قربانی کا بکرا بنانے کے خواہاں تھے، 4ماہ پہلے نیوزی لینڈ سیکیورٹی ٹیم یہاں بھیج کر پاکستان کو کلیئر قرار دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، تمام ممالک کو افغانستان سے انخلاء میں مدد دے چکے ہیں، طالبان حکومت کے قیام کو 17روز ہو گئے، پاکستان کبھی نہیں چاہے گا کہ افغانستان میں کوئی بھوکا مر جائے۔ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کرکٹ کیلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے۔وسیم اکرم

Related Posts