حا ل ہی میں نوازالدین صدیقی کے پاؤں چھونے پر شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے شہریار منورنے دپیکا پڈوکون کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام نہیں کرنے جا رہا۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نوازالدین صدیقی کے پاؤں پڑنے کا تاثر بھی غلط ہے۔شہریار منور کے مطابق انہوں نے نوازالدین صدیقی کے پاؤں احترامًا اور اپنی سندھی روایات کے مطابق چھوئے
ان کا کہنا ہے کہ سندھی روایات کے مطابق جس شخص کا احترام کیا جاتا ہے، انہیں ہاتھ جوڑ کر اور ان کے پاؤں چھوکر ان کی عزت کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:شہریار منور نے مداحوں سے معافی مانگ لی