اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پتھر دل اور تاریخ کے جھوٹے ترین وزیر اعظم تھے۔مجھ پر سازش کا الزام ثابت ہو تو پھانسی پر چڑھا دیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ملک سے غداری کی۔ سائفر پر قوم سے بد دیانتی ہوئی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئینی جدوجہد کو سازش کا نام دے کر بے بنیاد الزام تراشی کی۔
آصف زرداری پھر نانا بن گئے، بختاور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
چیئرمین پی ٹی آئی کی اعظم خان کے ہمراہ آڈیو لیک پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ کھیل کھیلنا ہے۔ سازش کا تانا بانا عمران خان سے جا کر مل چکا ہے۔ مجھ پر سازش کا الزام ثابت ہوتا ہے تو پھانسی چڑھا دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پتھر دل اور تاریخ کے جھوٹے ترین وزیر اعظم تھے جو پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار آئینِ پاکستان میں درج ہے۔ پریشان نہ ہوں، آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرینگے۔
خیال رہے کہ عمران خان موجودہ حکومت کو امپورٹڈ قرار دیتے ہوئے غیر ملکی سازش سے رجیم چینج کا الزام عائد کرچکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے پاک فوج کیلئے نیوٹرل اور چوکیدار سمیت کیا کیا الزامات عائد نہیں کیے؟