بلز پر دستخط نہ کرنے کا بیان، معاملہ اتنا آسان نہیں، صدر کو جواب دینا پڑے گا۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلز پر دستخط نہ کرنے کا بیان اتنا آسان معاملہ نہیں ہے، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جواب دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جوبیان دیا ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ صدر کو جواب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

صدرِ مملکت مستعفی ہوکر خود کو قانون کے حوالے کر دیں، حافظ حمد اللہ

گفتگو کے دوران صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ شفاف انکوائری کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ صدرِ مملکت جس بل کو چیک کریں، اس پر دستخط بھی کردیتے ہیں، زبانی کلامی والی بات نہیں ہوتی۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر عارف علوی پاکستان کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر فائز ہیں، ایسے شخص کو زبانی کلامی بات نہیں کرنی چاہئے۔ صدر نے اتنے روز انتظار کیوں کیا، یہ سوالیہ نشان ہے۔

خیال رہے کہ صدرِ  مملکت کے سیکریٹری وقار احمد نے بھی اپنے خط میں صدر کے الزامات کو جھٹلایا ہے۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر انکوائری ہوئی تو پتہ چل جائے گا کہ اسٹاف سے غلطی ہوئی یا صدرِ مملکت نے غلط بیانی کی۔ 

Related Posts