کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے کی مدد کے بغیر شہر میں غیر قانونی تعمیرات ناممکن قرار دیتے ہوئے جمشید ٹاؤن میں بغیر منظوری کے پورشن کی تعمیرات سے متعلق درخواست پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے جمشید ٹاؤن سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔
بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ نے جمشید ٹاؤن میں بغیر منظوری کے پورشن کی تعمیرات سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔2019 کے حکم نامے پر عمل نہ کرنے پر عدالت سخت برہم ہوگئی۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی، سمری تیار کر لی گئی