کراچی میں چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری بند کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری بند کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ
کراچی میں چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری بند کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہرِ قائد میں چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری بند کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک، کمشنر کراچی اور ڈی ایم سیز پر برہمی کا اظہار کیا۔

کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری بند کی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پارکنگ فیس کس قانون کے تحت وصول کی جارہی ہے؟

سندھ ہائیکورٹ کےمعزز جج جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارکنگ فیس والے پیسے نہ دینے پر شہریوں سے بد تمیزی کرتے ہیں۔ عدالت کو بتایا جائے کہ جگہ جگہ پارکنگ کی اجازت کس نے دی؟

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع نالے پر تجاوزات کے کیس کی سماعت بھی ہوئی۔ عدالتِ عالیہ سندھ نے نالے اور عمارت کا اصل نقشہ طلب کر لیا۔ ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی سے 14نومبر کو جواب طلب کر لیا گیا۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے استفسار کیا کہ عمارت نالے پر ہے تو لیز کیسے ہوئی؟ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ نالے کو لیز نہیں کیاجاسکتا۔ ایس ایم مصطفیٰ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ کے ایم سی کی ملی بھگت سے نالے پر قبضہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم کیس، ظاہرجعفر کے والدین کا سپریم کورٹ سے رجوع 

Related Posts