شزا فاطمہ خواجہ کی ٹک ٹاک کے وفد سے ملاقات، تعلیمی استعمال پر زور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shaza Fatima Khwaja meets TikTok delegation, stresses educational use of platform

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ٹک ٹاک کے وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت ڈائریکٹر پبلک پالیسی امیر گیلن کر رہے تھے۔

انہوں نے گفتگو کے دوران ٹک ٹاک کو تعلیم اور مختلف مہارتوں کی تعلیم کے لیے استعمال کرنے کی تاکید کی۔وزیر مملکت نے کہا، “بنیادی تعلیم اور مختلف مہارتوں کو ٹک ٹاک کے ذریعے مؤثر طریقے سے پہنچایا جا سکتا ہے اور وزارت آئی ٹی اس سمت میں تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرے گی۔”

ملاقات میں میں سیکریٹری آئی ٹی ضرار حشام خان بھی شریک تھے، باہمی دلچسپی کے امور، خاص طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معیاری اور مثبت مواد کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

مسکان چانڈیو کی وائرل ویڈیو: پرائیویسی اور ڈیجیٹل اخلاقیات پر بحث

ٹک ٹاک ٹیم نے وزیر کو پاکستان میں اپنے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور اپنے آنے والے پروگراموں پر روشنی ڈالی۔ جواباًشزا فاطمہ نے پاکستان میں ٹک ٹاک کے وسیع صارفین کے لیے معیاری مواد کی اہمیت پر زور دیا۔

وفد نے بامعنی اور تعلیمی مواد کو ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے ساتھ مل کر ان مقاصد کے حصول کے لیے تعاون کے لیے اپنی تیاری ظاہر کی۔

Related Posts