دہشت گردی کی اطلاعات تھیں، بچے اور مدرسے آسان ٹارگٹ تھے، شوکت یوسفزئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shoukat Yousufzai
Shoukat Yousufzai

پشاور: صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی تھریٹ الرٹ تھا، تھریٹ الرٹ کے بعد سیکورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ علاقے میں کافی عرصے سے امن تھا، سیکورٹی بھی بہتر تھی، دہشت گردی کی اطلاعات تھیں۔

بچے اور مدرسے آسان ٹارگٹ تھے،دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں کا مذہب سے تعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور، دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ، 7 افراد شہید، 70سے زائد زخمی

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اسپتال میں 5لاشیں لائی گئیں، عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Posts