اسلام آباد: کورونا نے لاکھوں غریب اور متوسط افراد کو متاثر کرنے کے بعد ایوانِ اقتدار کا رخ کر لیا، وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا جس کے بعد آج ہونے والا اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ساتھ تحریکِ انصاف کے رہنما بھی کورونا کا شکار ہونے لگے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین جنہیں حال ہی میں مشیر سے وزیر بنانے کیلئے سینیٹر کا انتخاب لڑنا پڑا، کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
17فیصد سیلز ٹیکس واپس لیا جائے، فیصل معیز خان کی اپیل