اسٹاک مارکیٹ میں 199 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 199 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 199 پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران منفی رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس آج کاروباری روز کے دوران 199.46 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 48,386.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 199.46 پوائنٹس گرنے کے بعد 48,386.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس نے 758.38 پوائنٹس کی رینج میں کاروبار کیا، جو انٹرا ڈے کی اونچائی 49,034.92 اور 48,276.54 کی کم ترین سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

کے ایس ای 100انڈیکس کا کل حجم 232.034 ملین شیئرز تھا۔

واضح رہے کہ کے ایس ای 100انڈیکس نے گزشتہ ہفتے میں 3.2% واہ اضافہ ریکارڈ کیا، جبکہ گزشتہ ہفتے کی بلند ترین سطح سے اس میں 1,128pts یا 2.28% کی کمی واقع ہوئی ہے۔

انڈیکس کی 100 کمپنیوں میں سے 28 کے بھاؤ بڑھے، 63 کے حصص کے بھاؤ میں کمی، 5 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ 4 کا لین دین نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:KIAموٹرز نے پاکستان بھر میں اپنی ڈیلر شپ بند کردی

مارکیٹ کا کل حجم گزشتہ سیشن کے 331.132 کے مقابلے میں 381.855 ملین شیئرز تھا جبکہ ٹریڈ ویلیو 14.53 بلین ریکارڈ کی گئی جو کہ 2.03 بلین روپے کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

Related Posts