اسلام آباد واحد شہر ہے جہاں سیفٹی کا احساس ہوتا ہے، شہزاد اکبر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government cannot legislate for unpopular law: Shahzad Akbar

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹرشہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اسلام آباد واحد شہر ہے جہاں سیفٹی کا احساس ہوتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ پولیس آئی جی اسلام آباد کی زیر نگرانی فرائض سرانجام دے رہی ہے، اسلام آباد واحد شہر ہے جہاں سیفٹی کا احساس ہوتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے بڑھتے کینسر کا بھی سامنا کیا، اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

بیرسٹرشہزاد اکبر نے کہا کہ پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے پر اسلام آباد پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، رائل دورے کے دوران بھی اسلام آباد پولیس کا اہم کردار تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس کا کردار بھی مثالی ہے، حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتری کے لیے کوشش کرے گی۔

Related Posts