پڑوسی ملک میں ’پسوڑی‘ کے چرچے، شہناز گل نے ویڈیو اپلوڈ کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ شہناز گل بھی پسوڑی کی مداح ہوگئیں اور گانے پر ویڈیو اپلوڈ کردی۔

جہاں پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان بنا لی ہے وہیں پڑوسی ملک بھارت میں بھی اسے معروف فنکاروں کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہے، اس گانے کو بھارت میں بھی خوب انجوائےکیا جا رہا ہے۔

بھارتی شوبز انڈسٹری کے کئی معروف فنکاروں کے بعد اب خبروں میں چھائی رہنے والی ہر دلعزیز اداکارہ شہناز گِل نے بھی ’پسوڑی‘ پر ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی ہے۔

ویڈیو میں شہناز گِل سُرخ لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں اور اس گانے پر ان کی جانب سے اداکاری بھی خوب کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

دوسری جانب اداکارہ شہناز گِل بہت جَلد سلمان خان عرف سلو بھائی کے مدِ مقابل فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، کس گلوکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے؟

خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، سپر ہٹ گانا یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

پسوڑی کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے، اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔