انتخابات 90روز میں کرانیکا مطالبہ، بلاول کو مسئلہ ہے تو سپریم کورٹ جائیں۔شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد خاقان عباسی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کے انتخابات 90روز میں کرانے کے مطالبے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بلاول کو کوئی مسئلہ ہے تو سپریم کورٹ جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو کوئی مسئلہ ہے تو سپریم کورٹ چلے جائیں۔ گزشتہ حکومت نے نئی مردم شماری پر الیکشن کا فیصلہ سی سی آئی میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا فضل الرحمٰن کا سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف اتحاد بنانے کا عندیہ

بیان میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نئی مردم شماری پر الیکشن ہوں گے۔ اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے تھے۔

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیرِ خارجہ کی حیثیت سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں بھی موجود تھے جب یہ تمام فیصلے ہوئے۔ الیکشن کی تاریخ دینا صدر کا کام نہیں ہے۔ اگر صدر تاریخ دے بھی دیتے ہیں تو الیکشن نہیں ہو پائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں استعمال کیے گئے امریکا کے ہتھیار کچے کے ڈاکوؤں کے پاس پہنچ چکے ہیں۔ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے۔ 

 

Related Posts