شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن مکمل، 7 دن تک ہسپتال میں گزارنے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن ہو گیا، 7 دن تک ہسپتال میں گزارنے کی ہدایت
شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن ہو گیا، 7 دن تک ہسپتال میں گزارنے کی ہدایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن  مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد انہیں کم از کم 7 دن تک ہسپتال میں رکھا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد ہوش میں آنے کے لیے 3 سے 4 گھنٹے لگے جبکہ ان کے لیے ہرنیا کا آپریشن پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ماہ تجویز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ تیزگام: میری والدہ اور بھائی زندہ ہیں۔رشتہ دار نے میتیں لینے سے انکار کردیا

وفاقی حکومت کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مزید قیام کے حوالے سے آگاہ کیا جاچکا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) رہنما گزشتہ 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف میں مبتلا تھے۔

شاہد خاقان عباسی کو 3 روز قبل نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اگلے روز ان کا آپریشن مؤخر کرنا پڑا کیونکہ ان کا بلڈ پریشر زیادہ ہوگیا تھا۔ انہیں پتے میں پتھری اور انفیکشن کی شکایت بھی تھی جبکہ ان کا علاج ان کے ذاتی خرچ پر جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 8 میں واقع نجی ہسپتال میں منتقلی کی تجویز میڈیکل بورڈ حکام نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے طبی معائنے کے بعد دی جبکہ ہرنیا کے آپریشن کی سفارش کی گئی۔

مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی جیل سے نجی ہسپتال منتقل، ٹیسٹ کیے جائیں گے

Related Posts