محمد عامر کے ساتھ بدتمیزی، شاہد آفریدی نے افغان باؤلر کو کھری کھری سنا دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساتھی کے ساتھ ناشائستہ زبان کا استعمال، شاہد آفریدی افغان باؤلر پر بھڑک اٹھے
ساتھی کے ساتھ ناشائستہ زبان کا استعمال، شاہد آفریدی افغان باؤلر پر بھڑک اٹھے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے محمد عامر کے ساتھ بد تمیزی اور  ناشائستہ زبان استعمال کیے جانے پر افغان باؤلر کو کھری کھری سنا دیں۔ افغان باؤلر اور بوم بوم آفریدی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی اِن دنوں لنکا پریمیئر لیگ میں چوکے اور چھکے لگانے کیلئے سری لنکا میں موجود ہیں جہاں کینڈی ٹسکرز کے فاسٹ باؤلر نوین الحق اور گال غلیڈی ایٹرز کے محمد عامر کے مابین تلخ کلامی اور تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں افغان فاسٹ باؤلر نوین کینڈی ٹسکرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں جو عامر کے چوکا لگانے پر غصے میں آ گئے اور محمد عامر سے تلخ کلامی بھی کی جس پر شاہد آفریدی خاموش نہ رہ سکے۔

محمد عامر نے نوین الحق کے تند و تیز جملوں پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے اگلے ہی اوور میں چھکا لگا کر زبردست جواب دیا جس پر نوین الحق اور محمد عامر کے درمیان تلخ کلامی اور تندو تیز جملوں کا تبادلہ میچ کے اختتام کے بعد بھی جاری رہا۔

جب یہ میچ ختم ہوگیا تو شاہد آفریدی نوین الحق کے خلاف سامنے آ گئے اور اسے آنکھیں دکھاتے ہوئے اپنے مخصوص اسٹائل میں مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔ شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کیلئے سپر مین بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شاہد خان آفریدی جنوبی ایشیاء کے ملک سری لنکا کی معروف کرکٹ سیریز لنکا پریمیئر لیگ میں وطن کا نام روشن کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: بوم بوم آفریدی کا نوجوان کرکٹرز کیلئے سپرمین بننے کی خواہش کا اظہار

Related Posts