راولپنڈی اسلام آباد میں سیکڑوں اشتہاری ملزمان سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے لگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اسلام آباد میں سیکڑوں اشتہاری ملزمان سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے لگے
راولپنڈی اسلام آباد میں سیکڑوں اشتہاری ملزمان سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے لگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے سیکڑوں اشتہاری ملزمان سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی کرنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں سینکڑوں سیکیورٹی گارڈز بغیر پولیس تصدیق کے ڈیوٹی کرنے لگے جن کی اکثریت خطرناک مقدمات میں اشتہاری ہے۔ جڑواں شہروں میں اس وقت 20 سے زیادہ سیکیورٹی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو گھروں، دفاتر، ہاؤسنگ سوسائٹیز، پلازوں۔ مارکیٹوں اور بازاروں میں خدمات پیش کرتی ہیں۔ 

یہ کمپنیاں سیکیورٹی گارڈز 10 سے 14 ہزار روپے ماہانہ تنخواہیں دے کر تعینات کرتی ہیں اور بھرتی کیے گئے سیکیورٹی گارڈز کی پولیس ویریفیکیشن جان بوجھ کر نہیں کرائی جاتی۔ اکثرسیکیورٹی گارڈز خطرناک مقدمات میں پاکستان بھر کے صوبوں اور اضلاع کی پولیس کو مطلوب اور اشتہاری ہیں۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اشتہاری ملازمان اپنے صوبوں اور شہروں سے دوسرے اضلاع میں چھپ کر گارڈز کی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ جبکہ سیکورٹی کمپنیوں نے ایک نیا غیر قانونی کاروبار بھی شروع کر رکھا ہے جو اپنے نمائندوں (کالاہنڈ) کو صرف اتھارٹی لیٹر، اسلحہ اور وردی دے کر ان سے 4 سے 5ہزار کرایہ لے کر کمپنیاں چلا رہے ہیں۔

گارڈز کالاہنڈ (نمائندے) کے ذاتی ملازم ہوتے ہیں جو وردی پہن کر اپنے مالک کی گارڈز کے طور پر ڈیوٹی کرتے ہیں۔اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد میں جتنی سیکورٹی کمپنیاں کام کر رہی ہیں ان میں اکثر وزارتِ داخلہ سے بلیک لسٹ قرار دی جا چکی ہیں مگر ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

اس غیر قانونی کاروبار میں مقامی تھانوں کے ڈی ایف سی اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت دیکھنے کو ملی ہے جنہوں نے سیکیورٹی کمپنیوں سے اندرونِ خانہ مک مکا کیا ہوا ہوتا ہے، اگر پولیس کے اعلیٰ افسران سیکیورٹی کمپنیوں پر تحقیقات کریں تو سیکڑوں بلیک لسٹ کمپنیاں اور خطرناک اشتہاری ملزمان پکڑے جاسکتے ہیں۔ 

یہ  بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کے شوق میں سیکیورٹی گارڈز کی ہلاکتیں اور بے بس قانون

Related Posts