بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انتہا پسندی کے واقعات پر جرمن فٹ بالر نے کیا دُعا کی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انتہا پسندی کے واقعات پر جرمن فٹ بالر نے کیا دُعا کی؟
بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انتہا پسندی کے واقعات پر جرمن فٹ بالر نے کیا دُعا کی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انتہا پسندی کے واقعات میں دن بہ دن تیزی آرہی ہے، جرمنی کے فٹ بالر میسوت اوزل نے بھارتی مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پردُعا کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جرمن فٹبالر میسوت اوزل نے اپنے پیغام میں کہاکہ ’لیلۃ القدر کی مقدس رات کے دوران ہندوستان میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی اور بھلائی کے لیے دعاگو ہوں‘۔

اُن کا اپنی ٹویٹ میں مزید کہنا تھاکہ ’دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘؟۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی ﷺ میں افسوسناک واقعہ، شاہد آفریدی اور محمد یوسف بھی بول پڑے

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جرمن فٹبالر نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عالمی امن کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا، جس میں انکا کہنا تھا کہ آئیے نہ صرف یوکرین بلکہ فلسطین، شام، یمن، عراق اور دنیا کے دیگر تمام مقامات جہاں لوگ جنگ کا شکار ہیں انکے لیے دعا کرتے ہیں۔

Related Posts