لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8) ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے،پی ایس ایل 8کی ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے 2، 2 جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ دیگر پلیئرز میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان، محمد حارث، رائلی روسو، اعظم خان، کیرن پولارڈ اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم شامل ہیں۔
ان کے علاوہ راشد خان، عباس آفریدی اور احسان اللہ بھی ٹیم میں شامل ہیں جب کہ صائم ایوب کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:لاہور قلندرز نے مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا
واضح رہے کہ انڈیپنڈینٹ پینل چیئرمین ہارون رشید، بازید خان،ڈیرن گنگا، نک نائٹ اور ثنامیر نے ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔