پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی خراب پرفارمنس پر بھارت کے معروف کمنٹیٹر اور سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وسیم اکرم نہیں ہے انھیں زیادہ نہیں چڑھانا چاہیے۔
گزشتہ روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد7 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن بھارت کے خلاف بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رنز پر پویلین لوٹ گئی، وہیں پاکستانی بولنگ لائن بھی فیل ہوگئی۔
کمنٹری پینل میں موجود روی شاستری نے پاک بھارت میچ کے دوران روہت شرما کے 80 رنز ہو جانے کے بعد شاہین شاہ کی بولنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
روی شاستری کا کہنا تھا کہ شاہین ایک اچھا بولر ہے جو نئی گیند سے وکٹ حاصل کر سکتا ہے لیکن آپ کو یہ ماننا پڑے گا کہ اگر نسیم شاہ نہیں کھیل رہے اور پاکستان کی اسپن بولنگ کا معیار بھی کوئی خاص نہیں تو شاہین شاہ آفریدی کوئی وسیم اکرم نہیں ہے! اچھا بولر ہے لیکن انھیں اتنا بھی چڑھانے کی ضروت نہیں ہے۔
سابق بھارتی ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ہمیں یہ ماننا ہوگا کہ وہ ایک عظیم کرکٹر نہیں ہے، اگر کوئی کرکٹر صرف اچھا ہے تو ہمیں اپنی تعریف صرف یہ کہنے تک محدود رکھنی چاہیے کہ وہ اچھا کرکٹر ہے۔
ورلڈکپ2023: افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دیدیا
روی شاستری کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد شاہین آفریدی کے مداحوں کی جانب سے اُن پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔