شاہین آفریدی کی فٹنس بحال، قومی اسکواڈ میں جوائننگ کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین آفریدی کی فٹنس بحال، قومی اسکواڈ کی جوائننگ کیلئے تیار
شاہین آفریدی کی فٹنس بحال، قومی اسکواڈ کی جوائننگ کیلئے تیار

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس بحال ہوگئی، اس حوالے سے فاسٹ بولر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورزکرارہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایڈوائزری پینل کی زیرنگرانی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

قومی سپر اسٹار کرکٹر میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کے 17 اور 19 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کریں گے، جہاں ان کی میچ فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور پوری تیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز پھینک رہے ہیں، بلاشبہ وہ نیٹ میں بولنگ اور بیٹنگ کررہے ہیں مگر میچ انوائر منٹ کا کوئی نعمل البدل نہیں اور وہ اس ماحول میں واپسی کے لیے مکمل فٹ محسوس کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی۔ بابر اعظم کا اعتراف

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اپنے پسندیدہ کھیل سے دور رہنا ان کے لیے آسان نہیں تھا، اس دوران وہ کئی دلچسپ اور سنسنی خیز میچز نہیں کھیل سکے۔

Related Posts