شاہین آفریدی کا اعزاز، سر گار فیلڈ سوبرز ایوارڈ پہلی بار پاکستانی کرکٹر کے نام

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین آفریدی کا اعزاز، سر گار فیلڈ سوبرز ایوارڈ پہلی بار پاکستانی کرکٹر کے نام
شاہین آفریدی کا اعزاز، سر گار فیلڈ سوبرز ایوارڈ پہلی بار پاکستانی کرکٹر کے نام

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی سر گار فیلڈ سوبرز ایوارڈ جیت کر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے آئی سی سی کا سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ اپنے نام کیا جو یہ اعزاز حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جبکہ یہ اعزاز شاہین آفریدی کو کرکٹ میچز میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد رضوان اور سرفراز احمدکا مقابلہ، پی ایس ایل 7کا بہترین وکٹ کیپر کون ہوگا؟

ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ کون سا تھا؟ شاہین آفریدی نے بتادیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے گزشتہ برس 2021 میں 36 میچز کھیلے اور 22 اعشاریہ 20 کی اوسط سے 78 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آئی سی سی نے شاہین آفریدی کا ویڈیو بیان نشر کردیا۔

اپنے بیان میں شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی شاندار تھی۔ شاہین آفریدی کا مقابلہ کرنے والے دیگر نامزد کرکٹرز میں پاکستان کے محمد رضوان اور انگلینڈ کے کپتان جوروٹ شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور ایچ بی ایل  پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کے ایل راہول کی وکٹ ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ تھا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے رواں ماہ کے دوران ایک انٹرویومیں کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل شاہد آفریدی نے بہت اچھے طریقے سے رہنمائی کی۔ بھارت کے خلاف میچ میں ذہنی دباؤ تھا۔ 

Related Posts