شہباز شریف یا مریم نواز؟ اگلے وزیراعظم کا فیصلہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahbaz Sharif or Maryam Nawaz? The next prime minister has decided

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور مریم نواز کے درمیان جاری سرد جنگ کے دوران عوام نے اگلے وزیراعظم کے حوالے سے اپنی رائے دیدی۔

جیو نیوز کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنماو سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ن لیگ سے اگلے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف اور مریم نواز کے درمیان سردجنگ کے حوالے سے کہا کہ 0فیصد لوگ سمجھتے ہوں گے اگلا وزیراعظم شہباز کے بجائے مریم کو ہونا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مریم نوازاور شہباز شریف دونوں ہی خود کو وزیراعظم دیکھتے ہیں تاہم امکان ہے کہ شہباز شریف کی باری پہلے ہوگی۔ بعد ازاں میزبان نے انہیں بتایا کہ 38 فیصد عوام سمجھتی ہے کہ ن لیگ سے اگلا وزیر اعظم شہباز شریف کے بجائے مریم نواز کو ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:نوازشریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے کے بعد شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان سردمہری پائی جارہی ہے۔

شہبازشریف اور مریم نوازکے حامی الگ الگ گروپس بناکر دونوں کے حق میں مہم چلارہے ہیں تاہم اگلا وزیراعظم کون ہوگا یہ توآئندہ الیکشن کے بعد ہی پتاچلے گا۔

Related Posts