شہباز شریف نے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ ڈاکٹرز کے حوالے کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahbaz Sharif hands over first shipment of medical equipment to doctors

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹرزکے حوالے کردی۔

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی قائد محمد نوازشریف کی ہدایت پر ڈاکٹرز، طبی عملے کی حفاظت کے لئے سامان فراہم کیا ہے ۔

پہلی کھیپ میں 5 ہزار حفاظتی لباس اور 5 ہزار ماسک شامل ہیں۔ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لئے یہ سامان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹرز کے حوالے کررہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ڈاکٹرز، طبی عملے کو یہ سامان فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:کورونا سے بچاو کیلئے کٹس نہ دینے پرڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج

دوسروں کی جان بچانے والوں کی اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہم سب کا بالخصوص حکومت کا فرض ہے ۔

انسانیت کے لئے لڑنے والے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی حفاظت کے لئے اور سامان بھی فراہم کریں گے ۔

شہبازشریف نے سامان سائرہ افضل تارڑ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر اور عطا اللہ تارڑ کے حوالے کیا۔

Related Posts