لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامی آرائی کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی اعلیٰ سطحی اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ غنڈہ گردی میں جو بھی ملوث ہے اسے معاف نہ کیاجائے ،آج جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے، مریضوں کی اموات پر بیحد صدمہ ہے ،بے گناہ جان سے جانے والے مریضوں کو کیا زرتلافی کوئی دے سکتا ہے؟ ۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے تحت سزا ملنی چاہیے ،آج صرف اور صرف پاکستان اور معاشرے کا نقصان ہوا جس پر دلی رنج وغم ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر دھاوا، طبی امداد نہ ملنے پر 6 مریض جاں بحق