اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے ذمہ داریاں پوری کرے، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahbaz Sharif condemns killing of Kashmiris

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کشمیریوں کی نسل کشی بند کرانے کی اپیل کی ہے۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ پانچ روز میں 14 کشمیریوں کاقابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ریاستی دہشت گردی کے تحت قتل قابل مذمت ہے ۔

اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے ،قابض بھارتی افواج کورونا کی وباءکے اس ماحول کو کشمیریوں کی نسل کشی کے لئے استعمال کررہی ہیں۔

سلامتی کونسل کی قراردادوں، جینوا کنونشن اور تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی زمین بھی ہتھیائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے لئے اپنی انسانی ذمہ داریاں پوری کرے،مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہارکرتے ہیں ،کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے لاک ڈاؤن کے باوجود مزید فوجی دستے کشمیر پہنچادیئے

بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہونے والے نوجوانوں اور دیگر شہداءکے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں ،اللہ تعالی شہداءکو جنت الفردوس میں درجات عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجراعظیم دے۔ آمین

Related Posts