ای سی ایل میں نام اور غداری کا مقدمہ، ہمت اور صبر سے مقابلہ کروں گا۔ شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان کے عوام عمران خان کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں، شہباز گل
گلگت بلتستان کے عوام عمران خان کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد: عمران خان دور میں وزیر اعظم کے سابق معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور غداری کا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ ہمت اور صبر سے مقابلہ کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ آج اسلام آباد میں ایک بار پھر بغاوت اور غداری کے مقدمے میں عدالت جارہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

عام انتخابات اب چند دنوں کی بات ہے، شہباز گل

ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ میں واحد انسان ہوں جس پر اس طرح سے مقدمہ چلایا جارہا ہے اور ای سی ایل میں نام ڈال  دیا گیا۔ کسی اور پر یہ مہربانیاں نہیں کی گئیں۔

تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف نے اسی مقدمے کی وجہ سے ملک چھوڑا۔ ان شاء اللہ ہمت اور صبر سے مقابلہ کروں گا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کا نام ای سی ایل میں گزشتہ برس نومبر کے دوران ڈالا گیا۔ شہباز گل کو نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ سابق معاونِ خصوصی نے دورانِ حراست بد ترین تشدد کا بھی دعویٰ کیا۔

شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے دی تھی۔ جس کے بعد اسلام آباد حکومت کی سفارش سے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔

Related Posts