افریقی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلے کو یقینی بنائیں گے، شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood-Qureshi
افریقی ممالک کیساتھ روابط کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلے کو یقینی بنائینگے ،شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افریقی ممالک کیساتھ روابط کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلے ،بین الاقوامی نمائشوں میں پاکستان کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائینگے ،پاکستان میں بہت سی کمپنیاں کھیلوں کا سامان ،آلات جراحی بنا رہی ہیں جنہیں افریقی ممالک کی مارکیٹ کیساتھ منسلک کرنے کی ضرورت ہے ۔

وزارت خارجہ میں جاری دو روزہ افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس کے دوسرے روز کے دوسرے سیشن کا آغاز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایکسپورٹس سے وابستہ، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ، سپورٹس، فارماسیوٹیکل سیکٹر سمیت پرائیویٹ سیکٹر سے متعلقہ اہم شخصیات نے اپنے اپنے سیکٹر سے متعلقہ ایکسپورٹ کیلئے دستیاب مصنوعات اور درپیش مسائل  سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔

چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایکسپورٹ کی شرح بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ انڈسٹری کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء کے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات نے افریقی ممالک میں تجارت کے حجم کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی طرح افریقی ممالک بھی منی لانڈرنگ سے متاثر ہیں، صدر مملکت

چیف ایگزیکٹو ملت ٹریکٹرز نے وزیر خارجہ اور وزیر تجارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افریقی ممالک کو ملت ٹریکٹر کی سالانہ ایکسپورٹ اور افریقی ممالک میں زرعی آلات کی برامدات کے حجم میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز دیں ۔

ماراوکو میں تعینات پاکستانی سفیر نے پیشکش کی کہ اگر فارما سیوٹیکل انڈسٹری، سپورٹس انڈسٹری، ٹیکسٹائل انڈسٹری اگر اپنے طور پر بھی موروکو میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرنا چاہیں تو سفارت خانہ انہیں نمائش کیلئے جگہ فری آف کاسٹ مہیا کریگا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افریقی ممالک کیساتھ روابط کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلے اور بین الاقوامی نمائشوں میں پاکستان کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں گے ،پاکستان میں بہت سی کمپنیاں کھیلوں کا سامان اور جراحی آلات بنا رہی ہیں انہیں افریقی ممالک کی مارکیٹ کے ساتھ منسلک کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو اپنی مصنوعات کو ڈبلیو ایچ او کی طرف سے دیئے گئے معیار کے مطابق بنانا ہو گا تاکہ ان مصنوعات کی برآمدات کو بڑھایا جا سکے ۔آخر میں وزیر خارجہ نے تمام شرکاء کی شرکت اور قیمتی تجاویز کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts