بھارت بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا چکا ہے۔شاہ محمود قریشی
بھارت بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت بڑے پیمانے پر مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے جس کے لیے اس کا مکروہ منصوبہ تیار ہے۔

دفترِ خارجہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 137 روز سے جاری تاریخِ انسانی کے بدترین کرفیو پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سیکورٹی کونسل کو تحریر کیے گئے خط میں کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے لیے خطرناک ہیں۔ 

بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے جبکہ توسیع پسندانہ عزائم کے تحت بھارت ایل او سی (لائن آف کنٹرول) پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رواں برس لائن آف کنٹرول کی 3000 خلاف ورزیاں کی گئیں جس سے کم از کم 300 پاکستانی شہری متاثر ہوئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں  کہا کہ بھارتی قیادت جوہری حملے اور آزاد جموں و کشمیر پر چڑھائی کرکے پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دیتی رہتی ہے جبکہ ایل او سی کے 5 سیکٹرز میں باڑ کو جزوی طور پر ہٹانے اور میزائل نصب کرنے سے بھی بھارتی عزائم کا اظہار پاکستان سمیت تمام دنیا پر ہوتا ہے۔

خط کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے جاری بد ترین کرفیو کے باعث مظلوم کشمیریوں کا جینا محال ہوچکا ہے۔ نظامِ مواصلات، ٹرانسپورٹ اور زندگی بچانے والی ادویات ناپید ہیں۔ لوگوں کو بھارتی جیلوں میں قیدکیا جارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  کشمیری جوانوں اور بچوں پر تشدد کیاجاتا ہے۔ پیلٹ گنز اور طاقت کے اندھا دھند استعمال سے لوگ زخمی اور آنکھوں سے معذور ہو رہے ہیں۔ مذہبی فرائض کی ادائیگی کی آزادی نہیں جبکہ میڈیا کو بے خبر رکھا جاتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کو وادی تک کوئی رسائی نہیں دی گئی۔ غلط اطلاعات سے جھوٹا پروپیگنڈہ کیاجاتا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرو کشمیر میں آج تاریخِ انسانی کے بد ترین و طویل کرفیو کا 137واں روز ہے جبکہ غاصب بھارت کی طرف سے عائد پابندیوں کے ساتھ ساتھ سخت سردی اور برف باری بھی جاری ہے۔ 

مظلوم کشمیری عوام زندگی بچانے والی ادویات، غذاؤں اور ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں جبکہ قحط کی سی صورتحال کے باعث سانسوں کا جسم سے رابطہ بحال رکھنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  کشمیر میں کرفیو 137ویں روز میں داخل

Related Posts