پرانے قوانین کا جائزہ لیں گے ، دیکھیں گے کہاں تبدیلی کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood
Shah-Mehmood

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ وزیراعظم نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے توسیع دی، پرانے قوانین کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہاں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی قانونی ٹیم کی کارکردگی پر کوئی قباحت نظر نہیں آتی، عدالت کے فیصلے کا ہمیں احترام ہے، کابینہ عدالتی فیصلے پرغور کرے گی اور جو مناسب ہوگا وہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت آئین کے آرٹیکل 243 پر انحصار کررہی ہے، آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی، آئین واضح ہے اور آئین میں کوئی ابہام نہیں ہے، پرانے قوانین کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ کہاں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے سے بیرونی دشمن اور اندرونی مافیاز کو مایوسی ہوئی، وزیراعظم

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ پاکستان اس مرحلے پر کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، عدالت نے مناسب وقت میں بہتر فیصلہ کیاہے، اللہ کا شکر ہے مسئلہ بخیر وخوبی حل ہوگیا، ہم کوئی ایسا راستہ نہیں چھوڑیں گے جس سے پاکستان کے دشمنوں کو بغلیں بجانے کا موقع ملے۔

حکومتی اتحادیوں کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے اتحادی کسی بھی جماعت سے ہوں ، کل بھی ساتھ تھے ، آج بھی ساتھ ہیں، مسلم لیگ ق متحدہ قومی موومنٹ ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام کا معیشت پر اثر پڑتا ہے، تمام مسائل پر اپوزیشن سے بات کریں گے، امید ہے اپوزیشن ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی۔

Related Posts