وزیر خارجہ شاہ محمود ترک ہم منصب کی دعوت پر استنبول پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ شاہ محمود ترک ہم منصب کی دعوت پر ترکی پہنچ گئے
وزیر خارجہ شاہ محمود ترک ہم منصب کی دعوت پر ترکی پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انقرہ: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر برادر اسلامی ملک ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ ، ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر ترکی پہنچے ہیں۔

استنبول کے ہوائی اڈے پر ڈپٹی گورنر ستنبول کمال عنان، ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خارجہ ترکی میں ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے، تاہم دورے کے دوران وزیر خارجہ کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

شاہ محمود قریشی اور میولوت چاوش اوغلو کے مابین ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، معاشی، تہذیبی و دفاعی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ ترکی میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں افغان امن عمل،امریکہ کی جانب سے افغانستان سے افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی تعلیمات کو نصاب تعلیم سے نہیں نکالا جاسکتا، اسپیکر پنجاب اسمبلی

Related Posts