کراچی: شاہ فیصل کالونی پولیس خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملیر ندی کے نزدیک سے ایم کیو ایم لندن کا بدنام زمانہ سرگرم کارکن گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی شاہ جہان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ایم کیو ایم لندن کا سرگرم کارکن ہے اور دہشت گردی و اسٹریٹ کرائم کی متعدد کاروائیوں میں سہولت کار بھی رہا ہے۔ ملزم ایم کیو ایم لندن کے کئی اہم عہدوں پر بھی رہا ہے اور متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔
ایس ایس پی کورنگی شاہ جہان کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ و ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں، ملزم کی شناخت سید وصی اللّه ولد سید کلیم اللہ کے نام سے ہی ہے .اس سے قبل ایم کیو ایم لندن ملیر کے گرفتار ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ سید وصی اللّه ہمیں اسلحہ فراہم کرتا ہے اور اسی کے کہنے پر قتل و غارت کی۔
شاہ جہان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم دہشت گرد، جلاؤ گھیراؤ، ٹارگٹ کلنگ، پولیس موبائلوں اور بم حملوں سمیت سنگین جرائم میں بھی ملوث ہے.گرفتار ملزم مختلف سنگین جرائم میں گرفتار ہو کر پہلے بھی جیل جا چکا ہے گرفتار ملزم کے خلاف ناجائز اسلحے و ایکسپلوزیو ایکٹ کے ذیل مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔
(1) مقدمہ الزام نمبر 676/21 بجرم دفعہ 5/4 ایکسپلوزیو ایکٹ
(1) مقدمہ الزام نمبر 677/21 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ
گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
(1)مقدمہ الزام نمبر 166/20 بجرم دفعہ 4/5-6 RW 7ATA ایکسپلوزیو ایکٹ ( ایس آئی یو) (2) مقدمہ الزام نمبر 167/20 بجرم دفعہ 23(1) A آرم ایکٹ ( ایس آئی یو)گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گوادر اور مستونگ چیک پوسٹ پر دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، وزیر داخلہ