بجٹ 2021،شفقت محمود ہائر ایجوکیشن کیلئے 118 ارب رکھنے پر وزیرِ اعظم کے شکرگزار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقت مانگنے والے طلباء سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں، شفقت محمود
بجٹ 2021،شفقت محمود ہائر ایجوکیشن کیلئے 118 ارب رکھنے پر وزیرِ اعظم کے شکرگزار

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے نئے مالی سال کے بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 118 ارب روپے رکھنے پر وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کیلئے ملکی تاریخ کا بہترین بجٹ پیش کیا گیا۔ ترقیاتی اخراجات 37 ارب روپے کردئیے گئے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ن لیگی دورِ حکومت کے آخری سال میں اسی شعبے میں زیادہ سے زیادہ 18 ارب روپے خرچ کیے گئے تھے، دوسری جانب بار بار کی ضروریات کیلئے 66 ارب اور خصوصی اضافے کے ساتھ 15 ارب مزید رکھ دئیے گئے۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مجموعی طور پر 81 ارب روپے اضافے کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 118 ارب روپے تک جا پہنچتا ہے۔ وزیرِ تعلیم کی حیثیت سے وزیرِ اعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں۔ 

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مجموعی طور پر 81 ارب روپے اضافے کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 118 ارب روپے تک جا پہنچتا ہے۔ وزیرِ تعلیم کی حیثیت سے وزیرِ اعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں۔

دوسری جانب عمار علی جان نامی سوشل میڈیا صارف نے وزیرِ تعلیم کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ 18-2017ء کے بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کیلئے 35 ارب رکھے گئے جسے 2019ء میں پی ٹی آئی نے 29 ارب کردیا۔

عمار علی جان نے کہا کہ ایچ ای سی کے سابق چیئرمین طارق بنوری نے یونیورسٹیز میں مالیاتی بحران کو بے نقاب کیا جس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ہم ہائر ایجوکیشن پر 1 فیصد سے بھی کم خرچ کر رہے ہیں جس پر خوشی کا اظہار نہیں کیا جانا چاہئے۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ جو بجٹ رکھا گیا تھا، اس کی بجائے یہ دیکھیں کہ بجٹ خرچ کتنا کیا گیا۔ اگر بجٹ استعمال ہی نہیں ہوا تو رکھنے کا کیا فائدہ؟ ن لیگ نے اپنے دورِ حکومت کے آخری برس 18 ارب خرچ کیے جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے جو اضافی 81 ارب روپے رکھے وہ 20 فیصد کا اضافہ ہے جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا جس میں ہائر ایجوکیشن پر 66 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، پی آئی اے کو 20 اور پاکستان اسٹیل کو 16 ارب روپے دیئے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کے لیے 47 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،آزاد کشمیر کے لیے 60 ارب روپے مختص کیے گئے،نئی مردم شماری کے لیے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں ،بلدیاتی انتخابات کے لیے 5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ہائیڈرو پاور پروجیکٹس سے بجلی پیدا کرنے کیلئے ساڑھے 5 ارب روپے رکھے گئے، سکینڈری ٹرانسمیشن لائنز حیدرآباد اور سکھر کیلئے 12 ارب روپے رکھے گئے، کوئلے کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کیلئے 22 ارب رکھے گئے ہیں۔

کورونا سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، جنوبی بلوچستان کی ترقی کیلئے 20 ارب روپے رکھے گئے ہیں،پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے، سندھ کی ترقی کیلئے 19.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے ایڈہاک پیکیج،8ہزار 487 ارب کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش

Related Posts