اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر نئی بحث چھڑ گئی ہے جس میں شفقت محمود کو وائرس سے صحتیابی کیلئے امتحانات منسوخ کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے آج کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کا اعلان کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کیلئے نیک تمناؤں اور جلد صحتیابی کی دعاؤں سمیت مختلف پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا صارف محمد عزیر نے شفقت محمود کے کورونا میں مبتلا ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ وزیرِ تعلیم کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔
Get well soon @Shafqat_Mahmood . May Allah recover you soon. Shafqat Mehmood pic.twitter.com/yMaHSAkNSO
— Uzair Ayub (@uzair_ayub0) May 25, 2021
فیاض احمد نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ ایک منطقی حقیقت ہے کہ جب کسی کو ویکسین لگا دی جائے تو اسے وہ بیماری لاحق نہیں ہوتی، شفقت محمود کو کورونا ویکسین لگائی گئی، پھر بھی انہیں کورونا وائرس لاحق ہوگیا۔
https://twitter.com/itsfayyazkhann/status/1397093837546393600
مینا نے کہا کہ شفقت محمود نے ویکسین لگوائی اور کورونا ایس او پیز کا سختی سے خیال رکھا، اس کے باوجود انہیں کورونا وائرس لاحق ہوا۔ پھر وزارتِ تعلیم جو طلباء کو وائرس کے باوجود امتحانات پر مجبور کر رہی ہے، کیا طلباء کو وائرس نہیں ہوسکتا؟ یہ ب سب کچھ پاگل پن دکھائی دیتا ہے۔
https://twitter.com/wiIuvr/status/1397099164715077634
آنسہ ظہیر نے وزیرِ تعلیم شفقت محمود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اجلاس بھی آن لائن منعقد ہوتے تھے، پھر بھی آپ کورونا میں مبتلا ہوئے۔ ایک کمرے میں درجنوں طلباء امتحان دینے پر مجبور ہیں۔ کیا آپ ہمیں زندگی یا صحت کی ضمانت دے سکتے ہیں؟
https://twitter.com/AansaBatool_/status/1397100454123917312
عبداللہ نے کہا کہ کسی بھی وزیرِ تعلیم کو ایسے مشکل وقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جیسا کہ شفقت محمود نے کیا۔ انہوں نے طلباء کی صحت اور تعلیم دونوں بچانے کی کوشش کی، جو لوگ پھر بھی ان سے خوش نہیں، ان کے اپنے مفادات ہیں۔
No education Minister had to face such precedented times like Shafqat Mehmood. He has tried his best to save both health and future of Students!
Those still not happy will never be satisfied because they have their own vested interests!
Get Well Soon Shafqat Saab! https://t.co/gnsFW7FsKJ
— Abdullah. (@SaidbyAbdullah) May 25, 2021
علی راؤ نے کہا کہ وزیرِ تعلیم شفقت محمود کو کورونا ہو گیا جبکہ وہ آن لائن پلیٹ فارمز سے میٹنگز میں شریک ہوا کرتے تھے اور ان کا یہ خیال ہے کہ ہزاروں طلباء کورونا کا خطرہ لیے بغیر آسانی سے امتحان دے سکیں گے۔ یہ بات مضحکہ خیز ہے۔
Shafqat Mehmood sahab got covid 19 positive while attending meetings on online platforms and he thinks thousands of students can get away with it risk free….. Ridiculous ????????#CANCEL12THBOARDEXAM2021
— Aly Rao (@ItsRao_official) May 25, 2021
وزیرِ تعلیم کے ٹوئٹر پیغام کا جواب دیتے ہوئے محمد احمد نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ٹھیک ہوجائیں تو طلباء کے امتحانات منسوخ کردیں، اگر کورونا سے ٹھیک ہونا ہے جس کیلئے طلباء کی دعائیں چاہئیں تو پیپرز مکمل طور پر منسوخ کریں۔
shafqat mehmood ager chahty hn k ap thrk hi jao to paper cancle kr do is waqt sub students ki badua ha is liye apko corona ho gya ha ager students ki duayen chahye to paper cancle kro
— @muhammad.ahmad (@AhmadRazzaq457) May 25, 2021
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا