ڈھاکہ :پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی، تین وکٹیں حاصل کر نے پر حسن علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
جمعہ کو میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا اور محض 15 کے مجموعی اسکور پر اس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
،محمد نعیم اور سیف حسان ایک، ایک جبکہ نجم الحسین شانتو 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد عفیف حسین اور کپتان محمود اللہ نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 40 کے مجموعے پر محموداللہ بھی عفیف کا ساتھ چھوڑ گئے اور 6 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
عفیف حسین نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے لیکن 13ویں اوور میں شاداب خان نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔نور الحسن اور مہدی حسن نے کچھ مزاحمت کی تاہم 96 کے مجموعی اسکور پر یہ مزاحمت دم توڑ گئی اور نورالحسن 28 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امین الاسلام تھے جو صرف 2 رنز بنا سکے۔اس طرح مقررہ اوورز میں میزبان ٹیم 127 رنز بنا سکی۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیشی حکومت پاکستانی پرچم دیکھ کر برہم، قومی کرکٹ ٹیم کو واپس بھیجنے کی دھمکی