آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیں؟ شاداب خان مداح پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیں؟ شاداب خان مداح پر برہم
آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیں؟ شاداب خان مداح پر برہم

سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے سوشل میڈیا پرتنقید کرنے والے صارف کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نائب کپتان شاداب خان کو 24 ویں سالگرہ پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغام موصول ہورہے تھے کہ اسی دوران ایک ٹوئٹر صارف نے نائب کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا صارف راشد خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شیڈی شوڈی کے چکر چھوڑو اور برائے مہربانی ورلڈ کپ پر توجہ دو۔

مذکورہ صارف کی ٹوئٹ پر شاداب خان برہم ہوگئے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نیوزی لینڈ میں آدھی رات ہے، فزیو نے بولا ہے کہ آرام کرو اور ٹائم آف لو، آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیں؟

یہ بھی پڑھیں:

حسن علی قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست پر افسردہ

واضح رہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے منگل کو کرائسٹ چرچ پہنچی تھی۔ پاکستان 7 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

سہ فریقی سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔

Related Posts