حسن علی قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست پر افسردہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حسن علی قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست پر افسردہ
حسن علی قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست پر افسردہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر المعروف جنریٹر حسن علی قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست پر افسردہ ہوگئے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ کچھ خبطی لوگوں کے گروپ کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے لیے اپنائے گئے رویے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں،ہم اپنے مداحوں کے لیے کھیلتے ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آخر میں یہ نہ بھولیں کہ ہم ایک ہی ملک سے ہیں، ہمیں مجموعی طور پر سپورٹ اور کھلاڑیوں سمیت ٹیم کو بیک کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں خراب کارکردگی کے باعث تلخ تجربے اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا،خوشدل شاہ کے آؤٹ ہونے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے انہیں ڈریسنگ روم جاتا دیکھ کر پرچی پرچی کے نعرے لگائے تھے۔

Related Posts