نگراں حکومت مارچ تک، انتخابات جولائی میں ہوں گے۔شبر زیدی کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحت یابی کی خوشخبری: 20 جنوری سے شبر زیدی کا ایف بی آر میں واپسی کا اعلان
صحت یابی کی خوشخبری: 20 جنوری سے شبر زیدی کا ایف بی آر میں واپسی کا اعلان

اسلام آباد: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں نگراں حکومت کا سیٹ اپ مارچ تک قائم ہوجائے گا جبکہ عام انتخابات جن کا مطالبہ عمران خان کر رہے ہیں، جولائی میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام انتخابات جولائی میں ہوں گے اور جو نئی حکومت آئے گی وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پر معاملات طے کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکمرانوں کی عیاشیاں، عالمی برادری قرض دینا بند کردے گی۔ شبر زیدی

بیان میں سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نئی حکومت آئی ایم ایف کا قرض پروگرام بحال کرے گی۔ کسی غیر آئینی چیز کی تجویز پیش نہیں کر رہا، مستقبل کے سیٹ اپ پر میرا یہ مؤقف ہے  جو میں واضح کرنے کا خواہاں ہوں۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کوئی اور بات پاکستانی عوام، پی ڈی ایم اور تحریکِ انصاف کیلئے خودکشی کے مترادف ہوگی۔ قبل ازیں شبر زیدی آئی ایم ایف اور حکومت کے مابین ڈیڈ لاک پر 4ہفتوں کا وقت دئیے جانے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکمراں طبقے کی عیاشیاں جاری ہیں، اگر حالات اسی طرح رہے تو عالمی برادری ہمیں قرض دینا بند کردے گی۔

گزشتہ ماہ شبر زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشی اعتبار سے ڈیفالٹ یا دیوالیہ ہونا یہ ہے کہ کوئی ملک موجودہ آمدن کے اندر قرض اتارنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو۔

Related Posts