ایران میں ریت کا شدید طوفان، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران میں ریت کا شدید طوفان، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند
ایران میں ریت کا شدید طوفان، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند

تہران: ایرانی دارالحکومت میں ریت کے شدید طوفان کے پیشِ نظر تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران سمیت کئی شہروں کو ریت کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ہنگامی کمیٹی برائے فضائی آلودگی نے شہر میں گردوغبار پھیلنے کی وجہ سے تمام انتظامی دفاتر اورسرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ 80 لاکھ سے زائد کی آبادی والے شہر تہران میں ہرطرف دھول ہونے کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی محدود ہے، اگرچہ یہ خطہ ہمیشہ ریت کے طوفانوں سے متاثررہا ہے لیکن حالیہ برسوں میں دھول کے بادل عام اور شدید ہو گئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے زیادہ شدت اختیار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان سے اشیاء پاکستانی کرنسی میں درآمد کیے جانے کا امکان

علاوہ ازیں حکام نے اِس دھول مٹی والے خطے کے مکینوں کو ہوا کے ناقص معیار کیخلاف خبردار کیا ہے، وسط اپریل سے اب تک یہ تہران اور اس کے نواحی علاقوں میں آنے والا اپنی نوعیت کا چوتھا طوفان ہے۔

تہران کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے پانچ روز تک شہر کے کچھ حصوں میں دھول کے بادلوں کی لہریں پھیلنے کا امکان ہے۔

Related Posts