کراچی میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر متعدد افراد گرفتار، مقدمات درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،پیٹرول پمپ سے 43لاکھ روپے لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی،پیٹرول پمپ سے 43لاکھ روپے لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں کورونا وائرس پر دئیے گئے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی اور قانون شکنی پر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر مختلف دفعات کے تحت مقدمات بھی درج ہوئے۔

کراچی پولیس نے مجموعی طور پر 38 افراد کو گرفتار کرکے گزشتہ چند روز کے دوران  ان کے خلاف 26 مقدمات کا اندراج کیا۔ مقدمات شہرِ قائد کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں درج کیے گئے۔

عوام کو کراچی کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے کچھ لوگ دکاندار، کچھ شادی ہالز اور اسکولز کے مالک اور انتظامیہ ہے جو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

سندھ حکومت کے احکامات کی بجا آوری میں منہمک کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ فیس ماسک مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔ کچھ لوگوں کو شادی ہالز کھولنے اور اسکولز میں طلباء اور اساتذہ کو بلانے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ لوگ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزی، خصوصی قانون کی خلاف ورزی اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران عوامی مفادات کے خلاف کام کیا۔

گرفتار کیے گئے افراد سے مختلف سامان بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں 70 ہزار سے زائد ماسک، 100 کے قریب سینیٹائرزرز اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ 

Related Posts