محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کا ساتواں روز، 3 کروڑ 43 لاکھ روپے ٹیکس وصول

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کا ساتواں روز، 3 کروڑ 43 لاکھ روپے ٹیکس وصول
محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کا ساتواں روز، 3 کروڑ 43 لاکھ روپے ٹیکس وصول

کراچی: صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکسز کی وصولی کی روڈ چیکنگ مہم صوبے بھر میں بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کے ساتویں دن صوبے بھر میں مجموعی طور پر 29216 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 6846, حیدرآباد میں 8191 اور سکھر میں 2765 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

لاڑکانہ میں 3762 ، میرپور خاص میں 4626اور شہید بینظیر آباد میں 3026 گاڑیاں چیک کی گئیں۔ روڈ چیکنگ مہم کے دوران مختلف وجوہات کی بناء پر 1986 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

اس دوران 3073 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کرلئے گئے۔ اب تک روڈ چیکنگ مہم کے دوران مجموعی طور پر ان گاڑیوں سے 3 کروڑ 43 لاکھ 15 ہزار 875 روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس چیف کا مقدمہ درج نہ کرنے والے تھانیداروں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکسز وصولی کی مہم 18 فروری تک جاری رہے گی۔

Related Posts