خانیوال کے قریب بس الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق ، 35 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Seven killed, 35 injured as bus flips over near Khanewal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خانیوال :موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران ملتان جانے والی مسافربس الٹنے سے 7 مسافر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 35 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ خانیوال قومی شاہراہ پر پیش آیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد زخمیوں کو گاڑی سے نکال کرڈسٹرکٹ اسپتال اور نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا۔

حادثے میں زخمی ہونیوالی تین لڑکیوں سمیت سات مسافروں کی حالت نازک ہے تاہم 6 ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر کسی زخم کے بغیر بچ گیا۔

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس نے واقعہ کے بعد ٹراما سینٹر کے تمام عملے کو ڈیوٹی پر بلایا ہے،انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:ہر شخص پر ماسک پہننے کی پابندی کورونا کے باعث لگائی گئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا

قومی شاہراہ پر سامنے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو بچانے کیلئے تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے موڑ کاٹنے کی کوشش کی جس کے باعث گاڑی پلٹ گئی اور 7 قیمتی زندگیاں ختم جبکہ 53 جانیں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔

Related Posts