ہر شخص پر ماسک پہننے کی پابندی کورونا کے باعث لگائی گئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہر شخص پر ماسک پہننے کی پابندی کورونا کے باعث لگائی گئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا
ہر شخص پر ماسک پہننے کی پابندی کورونا کے باعث لگائی گئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہر شخص پر ماسک پہننے کی پابندی کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی جبکہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا ہر شخص کی ذمہ داری ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال ہر شخص کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر مساجد، بازار، شاپنگ مالز، عوامی ٹرانسپورٹ اور سڑک وغیرہ پر ماسک پہننا ضروری ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس پر دی گئی رہنما ہدایات پر بھی نظرِ ثانی کی ہے اور ماسک پہننے کے لیے دی گئی ہدایات میں ایک لازمی سیکشن کا اضافہ کیا ہے تاکہ عوام الناس کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا  کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کی شرح 92 فیصد ہے لہٰذا عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور معید یوسف نے گزشتہ روز  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ملک میں اب تک 5 لاکھ 32 ہزار کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار 

Related Posts