پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی کے حوالے سے گزشتہ کئی دنوں سے علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نئے نئے دعویٰ سامنے آرہے ہیں۔
حال ہی میں اداکار احد رضا میر کی والدہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اداکار احد رضا میر کو خوشگوار موڈ میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ثمرہ رضا میر کی جانب سے بیٹے، احد رضا میر کے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی گئی احد رضا میر کی اس ویڈیو میں اُنہیں اداکارہ رمشا خان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سجل علی انڈسٹری میں کس کو جان سے مارنا چاہتی ہیں؟