‏چینی اساتذہ کیساتھ شہید ہونیوالے ڈرائیور خالد نواز کے 7 بچوں کامستقبل کیا ہوگا ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What will happen to the 7 orphan children of driver Khalid Nawaz

کراچی: جامعہ کراچی میں گزشتہ روز ہونیوالے خودکش دھماکے میں  ‏چینی اساتذہ کیساتھ شہید ہونے والے ڈرائیور خالد نواز کی 5 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔

خالد نواز کی رہائش گلشنِ معمار میں بتائی جاتی ہے ۔شہید ڈرائیور2016 سے تا دمِ شہادت چینی اساتذہ کے ساتھ ہی ڈیوٹی کر رہا تھا ۔

دھماکے میں خالد نواز کی شہادت کے بعد ان کے بچوں کے مستقبل پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ سے خالد نواز کے بچوں کی کفالت کا ذمہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں 3 چینی اساتذہ کے ساتھ ڈرائیور خالد نواز بھی شہید ہوا تھا ، خالد نواز کی 5 بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔

مزید پڑھیں:چینی اساتذہ کو لاحق خطرات کے باوجود جامعہ کراچی نے اقدامات کیوں نہ اٹھائے ؟

ایم ایم نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق قائم مقام و عبوری وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کے تعینات کردہ کیمپس اینڈ سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر محمد زبیر نے 31 مارچ کو کنفیوشیس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے نا م ایک خط لکھا تھا جس میں خود کو بحیثیت سیکورٹی انچارج بری الزمہ قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کنفیوشیس انسٹیٹیوٹ کے چینی اساتذہ جامعہ کراچی کے گیسٹ ہاؤس اور انسٹیٹیوٹ سے بغیر رینجرز و پولیس کی سیکورٹی کے باہر آتے جاتے ہیں اور اگر اس حوالے سے کوئی نقصان ہوا تو جامعہ کراچی اس کی ذمہ دار نہیں ہو گی ۔

سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کو شہید ہونیوالے ڈرائیور کے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری خود اٹھانی چاہیے ۔

Related Posts