پرویز مشرف کو سزائے موت کے ذریعے پاک فوج کو نشانہ بنایا گیا۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سزائے موت معاملہ پرویز مشرف کی بجائے پاک فوج کو ہدف بنانے کا ہے۔فواد چوہدری
سزائے موت معاملہ پرویز مشرف کی بجائے پاک فوج کو ہدف بنانے کا ہے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت کے ذریعے دراصل پاک فوج کو نشانہ بنایا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا ہے ہی نہیں ایک خاص حکمت عملی کے ساتھ پاکستان فوج کو ٹارگٹ کیا گیا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ  پہلے لبیک دھرنا کیس میں فوج اور آئی ایس آئی کو ملوث کیا گیا، پھر آرمی چیف کے عہدے میں توسیع کو متنازع بنایا گیا اور اب ایک فوج کےمقبول سابق سربراہ کی توہین کی گئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ واقعات کا تسلسل عدالتی اور قانونی معاملے سے بڑھ چکا ہے۔ اگر ملک میں فوج کے ادارے کو تقسیم یا کمزور کر دیا گیا تو پھر انارکی سے نہیں بچا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور موجودہ فوجی سیٹ اپ نے جمہوری اداروں کا ساتھ دیا ہے، لیکن اس حمایت کو کمزوری سمجھنا نادانی ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سابق چیف جسٹس  افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے ، جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں، نہ لفظ چننے کی اہلیت نہ بیان کا سلیقہ۔

مزید پڑھیں: جج بننے والوں کے علم پر سنجیدہ سوالات ہیں، فواد چوہدری

Related Posts