نیو کراچی میں گھر کے باہر ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کلفٹن میں تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق
کلفٹن میں تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق

شہرِ قائد کے علاقے نیو کراچی میں گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ معمول بنتی جارہی ہے۔ رواں ماہ کے دوران 7 شہریوں کو قتل کردیا گیا۔ کراچی پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی قتل، ملزم کا 2روزہ ریمانڈ منظور

آج صبح بلال کالونی تھانے کی حدود میں نیو کراچی سیکٹر 5 ای میں شادی ہال کے قریب مکان نمبر 10/11 کے باہر مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی۔ جاں بحق بزرگ کی عمر 55سال تھی۔

جاں بحق بزرگ شہری کو حاجی عبدالعزیز ولد نور محمد کے نام سے شناخت کر لیا گیا۔ مقتول کورنگی نمبر 5 میں پرچون کی بڑی دکان کے مالک تھے۔ ایس ایچ او بلال کالونی کا کہنا ہے کہ مقتول کے پاس 64ہزار کی رقم تھی۔

مقتول شہری کے پاس قتل کے وقت موبائل فون نہیں تھا جو گھر سے برآمد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم ڈکیتی مزاحمت کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ کے پہلو پر بھی تفتیش کر رہے ہیں۔

جائے وقوعہ سے ملنے والے 30 بور پستول کے خول کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ جاں بحق شہری کے بیٹے عارف کا کہنا ہے کہ والد کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ وہ گھر سے نکلے ہی تھے کہ ملزمان پہنچ گئے۔

عارف نے کہا کہ ملزمان نے میرے والد سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران میرے والد نے مزاحمت کی تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جب میں باہر آیا تو ملزمان فرار ہونے والے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میں تعمیرات چل رہی ہیں۔ والد مزدوروں کو رقم دینے جارہے تھے کہ اس دوران ڈکیتی پڑ گئی۔ ملزمان نے میرے والد کو سر پر گولی ماری۔ انہیں ہسپتال بھی ہم اپنی مدد آپ کے تحت لائے۔

حاجی عبدالعزیز کے سوگواران میں بیوہ اور 7 بچوں سمیت 8 افراد شامل ہیں۔ ایک روز قبل ہی اسی علاقے میں بیکری پر بھی ڈکیتی پڑی تھی۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں ڈکیتیاں اور مزاحمت پر فائرنگ عام ہوتی جارہی ہے۔

Related Posts