کورونا وائرس: بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر سراج الحق کا ٹیلیفونک رابطہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر سراج الحق کا ٹیلیفونک رابطہ
کورونا وائرس: بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر سراج الحق کا ٹیلیفونک رابطہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے دنیا بھر میں پھیلی مہلک وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سینیٹر سراج الحق نے بلاول بھٹو سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوونا وائرس کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔ کورونا کے خلاف جنگ میں مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہو گیا ہے۔

وفاقی حکومت کو اس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے متوجہ کرتے رہیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا ایک قومی مسئلہ ہے، موجودہ صورتحال میں سیاست سے بالاترہو کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی حکومت نے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔جبکہ قومی اشوز پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی کی طرف سے سندھ میں خصوصی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی نے ہمیشہ قومی مفاد میں فیصلے کیے۔سینیٹر سراج الحق اور بلاول بھٹو کا قومی مشاورت پر باہمی اتفاق کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو اس میں کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

Related Posts