تحریک استحقاق: سینیٹر روبینہ خالد نے معاونِ خصوصی عثمان ڈار کے خلاف خط لکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک استحقاق: سینیٹر روبینہ خالد نے معاونِ خصوصی عثمان ڈار کے خلاف خط لکھ دیا
تحریک استحقاق: سینیٹر روبینہ خالد نے معاونِ خصوصی عثمان ڈار کے خلاف خط لکھ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خیبر پختونخواہ کی سینیٹر روبینہ خالد نے سیکریٹری سینیٹ کو وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار کے خلاف خط لکھ دیا ہے جس میں معاونِ خصوصی کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق لانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ٹی وی ٹاک شو میں 2 روز قبل  گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے دھرنے کے شرکاء کے متعلق کہا کہ ان کے ساتھ وہی ہوگا جیسے اکثر گلی محلوں میں پٹھان آتے ہیں اور 500 کا کمبل 50 روپے میں دے کر چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ کے باعث حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی۔ محکمہ موسمیات

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار کے اس بیان کو نسلی امتیاز پر مبنی قرار دیتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے ان کے خلاف لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خط سے پختون کمیونٹی کے جذبات اور میرا استحقاق مجروح ہوا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے خط میں کہا ہے کہ معاونِ خصوصی عثمان ڈار کا یہ معاملہ استحقاق کمیٹی کو ارسال کیا جائے، تاکہ سینیٹ میں ان کے خلاف تحریک استحقاق لائی جاسکے۔

ٹاک شو کی ویڈیو  وائرل ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر “شیم آن عثمان ڈار” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے بعد معاونِ خصوصی نے آفیشل اکاؤنٹ سے معذرت بھی کی، تاہم سینیٹر روبینہ خالد نے تحریک استحقاق کا مطالبہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ پر لچک دکھائی ہے جس کے بعد ہم پر امید ہیں کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںگفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ انتشار نہ ہو اور صورتحال جلد معمول پر آجائے جبکہ مولانا کو بھی اندازہ ہوگیا ہے کہ ان کے مطالبات درست نہیں۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان کے لچک دکھانے کے بعد عثمان ڈار آزادی مارچ تھمنے کے لیے پُر امید

Related Posts