سینیٹر ایوب آفریدی کے استعفے نے شوکت ترین کے انتخاب کی راہ ہموار کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا
تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ایوب آفریدی نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

حکومت نے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے بطور سینیٹر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں دوبارہ وزیر خزانہ کا منصب تفویض کیا جاسکے۔ توقع کی جاری ہے کہ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کے مشیر برائے سرحدی علاقہ جات مقرر کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے رواں ماہ وزیر خزانہ کی حیثیت سے چھ ماہ کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے عہدے کے برابر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں 

اوور سیز پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم کا پیغام لے کر آیا ہوں، رضا باقر

مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

آئین کی رو سے شوکت ترین وزیر خزانہ کے منصب پر اسی صورت میں فائز رہ سکتے تھے اگر وہ چھ کے ماہ اندر اندر پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہو جاتے تاہم ان کی مدت جمعہ کے روز ختم ہو گئی تھی۔

شوکت ترین کو وفاقی حکومت نے اس سال 17 اپریل کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا۔ حکومت پر امید ہے کہ شوکت ترین خیبر پختونخوا سے آسانی سے نشست حاصل کرلیں گے کیوں کہ پی ٹی آئی کو صوبے میں اکثریت حاصل ہے۔

آئین کی رو سے شوکت ترین اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کی دیگر کمیٹیوں کی صدارت نہیں کر سکتے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ حکومت انہیں سینیٹر منتخب کرا کر دوبارہ وزیر خزانہ کا منصب دے گی۔

واضح رہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین اس وقت واشنگٹن میں ہیں جہاں وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے چھٹے جائزے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

Related Posts