موت زندگی کی ایک حقیقت ہے اور ہر انسان نے موت کا ذائقہ ضرور چکھنا ہے، دنیا کے مختلف مذاہب میں میت کی آخری رسومات کے مختلف طریقہ کار ہوتے ہیں لیکن روس میں ایک خواتین ماڈلز نے موت کو رنگین دکھانے کیلئے میت باکس کے ساتھ نیم برہنہ تصاویر بنواکر نیا تنازع چھیڑدیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بے ذائقہ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک مختصر ویڈیو میں خواتین ماڈلز نے میت باکس کے نیم برہنہ شوٹ کروایا جس پر صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو جارحانہ اور بے ذائقہ قراردیا ہے۔
‘Tasteless and offensive’ funeral services ad with half-naked women sparks massive rowhttps://t.co/O4Zh0cHxff pic.twitter.com/YhmAVBQpIa
— Daily Star (@dailystar) January 31, 2022
اس سے قبل گزشتہ ماہ روس میں ایک خاتون اسٹریمر کو چرچ کے سامنے برہنہ فوٹ شو ٹ کروانے پر گرفتار کرلیا گیاتھا، مذہبی جذبات مجروح کرنے پر قید اوربھاری جرمانے کا بھی امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینانے سر سے پاؤں تک ٹیٹو بنوائے تھے اورماسکو میں چرچ آف دی بلیسڈ ورجن میری کے باہر برہنہ پوز کیا تھا۔
24 سالہ پولینا مروگینا24کومذہبی جذبات کی توہین پر4109ڈالر تک کے جرمانے یا ایک سال کی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:اطالوی فٹ بال ریفری ڈیانا ڈی میو کا فون ہیک، نازیبا تصاویراور ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل